Use APKPure App
Get ڈیئر ماما old version APK for Android
اپنے بریسٹس/چھاتیوں کا جائزہ لیں۔ اپنی زندگی بچائیں۔
بریسٹ کینسر کسی کو بھی ہوسکتا ہے، مگر اس سے بچنے کیلئے ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ ہر مہینے اپنی چھاتیوں میں تبدیلیوں کا جائزہ لینا مفت اور آسان ہے، اور ایسا کرنا آپ کی زندگی بچا سکتا ہے۔
کیوں؟ کیونکہ قبل ازوقت اور بروقت تشخیص اورعلاج، شفا اور صحت کی بحالی میں کامیابی کا یہ واحد اور سب سے بڑا محرک ہے۔
باقاعدہ میموگرام کرانا بہت مفید ہوتا ہے، مگر انتباہی علامات کو جان کر اور ماہانہ اپنا معائنہ خود کر کے بھی آپ اپنے لئے خطرات میں کمی کر سکتی ہیں۔ آپ کے لیے کیا کچھ نارمل ہے، یہی جاننا ہی دراصل بہترین طریقہ ہے، اور یہی طریقہ آپ کو کوئی بھی تبدیلیاں نوٹ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ جس قدر جلد آپ نوٹ کریں گی، اسی قدر جلد آپ کوئی جوابی عمل کر سکیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو علاج بھی کروا سکیں گی۔
اپنا معائنہ خود کرنا یا سیلف-چیک اور اپنی بریسٹ ہیلتھ (چھاتی کی صحت) پر کنٹرول حاصل کرنا سیکھنے کے لیے، فری (مفت) ڈیئر ماما ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
اپنے بریسٹس/چھاتیوں کا جائزہ لیں۔ اپنی زندگی بچائیں۔
آپ ڈیئر ماما ایپ سے کیا کر سکتی ہیں؟
اپنا جائزہ خود لینا سیکھ سکتی ہیں – استعمال میں آسان ہماری تصاویری اور ویڈیو رہنمائی دیکھیں۔ آپ جتنی بار چاہیں، انہیں دیکھ سکتی ہیں حتی کہ آپ ان کو مکمل طور پر سمجھ جائیں۔
اگر آئینہ نہ ہو، تو کوئی مسئلہ نہیں – اپنا جائزہ خود لینے کے لیے اپنے فون کو بطور مرر/آئینہ استعمال کرنا بھی، ایک آسان حل ہے اور اس کی مدد سے آپ اپنے جائزہ کا بہتر منظر/عکس حاصل کر سکتی ہیں۔
یاد دہانیاں طے کریں – اپنی سہولت کے مطابق یاددہانیاں شیڈول کریں، اور پھر آرام سے بیٹھ جائیں حتی کہ ایپ ازخود آپ کو اگلے جائزے کے مقررہ وقت پر یاددہانی کرا دے۔
اپنی ہسٹری پر نظر رکھیں – ہر جائزے کے بعد اپنے نوٹس یا آڈیو تبصرے ایپ میں اسٹور (محفوظ) رکھیں، جو کہ تمام دورانیہ ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے میں آپ کے لیے مددگار ہوں گے۔
آڈیو کو سنیں – اونچا پڑھ کر سنانے کے فنکشن (فعل) کا مقصد یہ ہے کہ اپنا جائزہ لیتے کے وقت آپ کے ہاتھ آزاد ہوں گے۔
اپنے تجربے کو مرضی کے مطابق ڈھالیں – کیونکہ ہر شخص مختلف ہوتا ہے۔ کئی اسکن ٹونز میں سے اپنی پسند کے مطابق کسی ایک کو منتخب کریں۔
قبل از وقت تشخیص/نشاندہی کی اہمیت کو جانیں – اپنا جائزہ خود لینے کی اہمیت کے حوالے سے دنیا بھر سے کینسر کے ماہرین، مذہبی رہنماؤں اور چھاتی کے کینسر کے معاونین کی رائے کو سنیں
دیگر خصوصیات اور فوائد
کئی زبانوں میں – 11 زبانوں میں دستیاب ہے (انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، عربی، جرمن، عبرانی، فارسی، اردو، ہندی، بنگالی، چینی)۔ انسٹالیشن کے عمل کے دوران، ایپ آپ کی ڈیوائس سیٹنگز کے مطابق زبان سے خود مطابقت پیدا کر لے گی۔
قابل رسائی – اونچا پڑھ کر سنانے کی سہولت کا مقصد یہ ہے کہ ایپ کو مختلف پس منظروں کے حامل صارفین باآسانی استعمال کر سکتے ہیں، بشمول ناخواندہ خواتین اور بصارت سے محروم افراد بھی۔
رازداری – اپنے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک پاسورڈ سیٹ کر دیں تاکہ دوسرے لوگ آپ کے فون پر نہ دیکھ سکیں۔
مکمل ڈیٹا سیکورٹی – ڈیئر ماما ایپ آپ کے کسی قسم کے پرسنل ڈیٹا (ذاتی معلومات) کو پاس اسٹور نہیں کرتی۔ یہ تمام آپ کے فون میں اسٹور یا محفوظ رکھا جاتا ہے۔
آف لائن رسائی – اس کی فکر نہ کریں کہ یہ ایپ آپ کا تمام انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال میں للے آئے گی۔ ایک مرتبہ جب آپ اس ایپ کو اپنے فون میں انسٹال کر لیں گی، تو پھر اس کو استعمال کرنے کے لیے کسی وائی فائی کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وسیع معاونت – اس کو سائنسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں کی یکساں حمایت حاصل ہے۔
غیر کاروباری طرز پر – ڈیئر ماما ایک مفت ایپ ہے! ہم اس کا کوئی معاوضہ نہیں لیتے، اور نہ ہی کبھی ایسا کریں گے۔ اور نہ ہی آپ اس کا کوئی اشتہار دیکھیں گے۔
* براہ کرم یہ بات نوٹ رکھیں کہ تعلیمی اور صحتی معلومات کے مقاصد سے، اس ایپ میں بنا کپڑوں کے عورت کی چھاتیوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
Last updated on Sep 8, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
اپ لوڈ کردہ
DenisDeny Sečkář
Android درکار ہے
Android 7.0+
کٹیگری
رپورٹ کریں
ڈیئر ماما
2.2.4 by DearMamma
Sep 8, 2024