We use cookies and other technologies on this website to enhance your user experience.
By clicking any link on this page you are giving your consent to our Privacy Policy and Cookies Policy.

Tashrih Ul Nahwa تشریح النحو Screenshots

About Tashrih Ul Nahwa تشریح النحو

ٰدرجہ ثانیہ کے درس نظامی میں شامل کتاب ہدایۃ النحو کی ایک بہترین اردو شرح

یہ شرح محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ حضرات کے ہاتھوں میں ہے۔ بندہ اس قابل نہیں کہ کسی کتاب کی شرح لکھنے کی جرات کر سکے، اس شرح کے اسباب ایسے مہیا ہوئے کہ دوران درس طلباء کرام اپنے شوق سے سبق کو قلمبند کر لیا کرتے تھے، کئی سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔ایک سال بندہ نے اس لکھی ہوئی کاپی پر از سر نو نظر ڈالی اور ایک ساتھی کے ذریعے سے اس کو خوشخط لکھوایا، پھر طلباء کرام اس کا پی سے نقل کروا کر فائدہ اٹھاتے تھے۔ کچھ خیر خواہ ساتھیوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ اس کا پی کو اگر با قاعدہ کتابی شکل میں شائع کر دیا جائے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا اور یوں کا پی بھی محفوظ ہو جائے گی۔لیکن بندہ اپنی نالائقی کی بناء پر ٹال مٹول کرتا رہا کیونکہ صاحب البیت ادری بما فیہ ،لیکن بار بار اصرار کے بعد کچھ بڑے مافیہ، اساتذہ سے مشورہ کیا اور اللہ تعالیٰ بزرگ و برتر سے استخارہ کرنے کے بعد محض اس امید پر کہ بندہ علم کی طرح عمل سے بھی تہی دامن ہے اور یہ شرح اگر دار بقاء میں بندہ کے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہو جائے تو بہت سعادت کی بات ہے۔ بس پھر سب سے پہلے اس شرح کی کمپوزنگ کے لیے کوشش شروع کر دی اور ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حالرہی، پھر طباعت کے مراحل اللہ تعالیٰ نے آسان فرما دیئے اور یہ شرح کتابی شکل میں آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں خصوصی شکر یہ ادا کرتا ہوں اپنے مثل برادر دوست صاحب کتب کثیرہ مولانا رحیم بخش جروار صاحب کا کہ جن کی کاوشوں اور رہنمائی سے یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔اسی طرح انتہائی ناشکری ہوگی اگر ان حضرات کا شکریہ ادا نہ کیا جائے جن حضرات نے اس شرح میں کسی بھی طرح کا تعاون فرمایا، اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو بہترین بدلہ عطا فرمائے اور اس شرح کو میرے اور میرے والدین اور میرے جمیع اساتذہ کرام کے لیے توشہ آخرت بنائے اور طلباء کے لیے اس شرح کو نافع بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ نوٹ به شرح با قاعدہ تصنیف نہیں بلکہ تقریر ہے اس لیے غلطیوں کا امکان ہی نہیں بلکہ یقین ہے اگر طلباء کسی ایسی غلطی پر مطلع ہوں جس کی اصلاح ضروری ہو تو بندہ کو آگاہ فرمادیجیے گا تا کہ آئندہ اس کی اصلاح کی جاسکے۔ جزاکم اللہ خیرا۔

ابو صہیب محمد نثار عفی عنہ

What's New in the Latest Version 3.0

Last updated on Aug 22, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request Tashrih Ul Nahwa تشریح النحو Update 3.0

Uploaded by

Ronaldo A-s Jefferson Abanto Sanchez

Requires Android

Android 4.4+

Available on

Get Tashrih Ul Nahwa تشریح النحو on Google Play

Show More
Languages
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.