Use APKPure App
Get کاروان غدیر Karwan Gadir old version APK for Android
غدیر صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ہمارا عقیدہ ہے۔
”غدیر“ یہ مقدس اور پاک و پاکیزہ نام ہمارے عقیدہ کا عنوان اورہمارے دین کی بنیاد ہے۔
غدیر خلقت کا ما حصل، تمام ادیان الٰہی کا نچوڑ اور مکتب وحی کا خلاصہ ہے۔
غدیر ہمارا عقیدہ ہے صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں ہے۔
غدیر،نبوت کا ثمر اور رسالت کا میوہ ہے۔
غدیر، قیامت تک مسلمانوں کے گامزن رہنے کے لئے راستے کو معین کرنے کا نام ہے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کے مطابق غدیر کا پیغام پہنچانا لازمی ہے، اسی فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے المجتبیٰ فاؤنڈیشن نے اس اپلیکیشن کا اہتمام کیا ہے۔ اپلیکیشن کے ڈویلپر برادر زوار رضا حسین الحسینی ہیں جبکہ نظارت مولانا غلام قاسم تسنیمی نے کی ہے۔ اس اپلیکیشن میں کاروانِ غدیر اور غدیر کے پیروکاروں کے عنوان سے غدیر کی لمحہ بلمحہ روداد اور خاص الخاص پیروکاران غدیر کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ بہتر سے بہتر طریقہ سے جالب اور دلچسپ طور پر یہ پیغام نئی نسلوں تک پہنچایا جائے۔
اس اپلیکیشن کی اہم خصوصیات کچھ اس طرح ہیں:
۱۔ واقعہ غدیر کی لمحہ بہ لمحہ کی روادا کو بیان کیا گیا، جس میں غدیر کے مقدمات، مدینہ سے غدیر تک کے سفر کا مکمل نقشہ اور اہم واقعات کو مختصر طور پر پیش کیا گیا ہے۔
۲۔ غدیر کا خطبہ اہم عناوین کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ خطبہ کے بعد اس اہم حکم الٰہی کو دل نشین کرنے کیلئے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف سے کئے گئے عملی اقدامات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
۳۔ غدیر کو قرآن اور کلام اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔
۴۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امیر المومنین علی ولیہ السلام کے خاص الخاص ساتھیوں کا زندگی نامہ اور ان کی زندگی کا اہم حادثہ بھی بیان کیا گیا ہے۔
۵۔ اپلیکیشن کو جامع، جالب اور دلچسپ بنانے کے لئے غدیر کے حوالے سے تمام عناوین کو مختصر طور پر شامل کیا گیا ہے۔
۶۔ کتاب کے اکثر مطالب اسرار غدیر تالیف محمد باقر انصاری اور وکی شیعہ سے لئے گئے ہیں۔
Last updated on Mar 8, 2019
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
اپنی مفید رائے اور قیمتی مشورے ضرور دیں
Telechargé par
Manjeet Kumar Sah
Nécessite Android
Android 4.0.3+
Catégories
Signaler
کاروان غدیر Karwan Gadir
5 by Zawar Reza Hussain Alhussaini
Mar 8, 2019